Pakistan Zircon Jewellery.
By Aamir Mannan.
پاکستان زرقون جیولری کولیکشن
تحریر عامر منان
زرقون یہ پتھر اپنی شکل و صورت میں الماس پتھر کا جڑواں بھائی معلوم ہوتا ہے
اکثر ان دونوں پتھروں کے درمیان فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے
اس کو شناخت کرنے کا صرف ایک طریقہ ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ دونوں پتھروں کا وزن دیکھا جائے
زرقون پتھر حجم اور وزن میں الماس سے وزنی ہوتا ہے
اس نگینے کو اردو میں گومید کہتے ہیں
اور ہندی میں اس پتھر کو گومیدہ کہتے ہیں
اور سنسکرت زبان میں زرقون کو گومیدک کہتے ہیں
اور عربی میں لعل اور انگریزی زبان میں زرقون کہتے ہیں
اور یہ چمکدار قدیم ترین پتھر دنیا بھر میں زرقون کے نام سے جانا پہچانا جاتا ہے
اس کے کیمیائی اجزا میں پلاٹینیم زرکونیم کیلشیم سلیکا اور مگنیز شامل ہیں
اس پتھر کی چند مخصوص اقسام پائی جاتی ہیں
جیسے کہ سرخ پتھر جس میں ارغوانی رنگ کی جھلک دکھائی دیتی ہے
اور اس کے علاوہ سبز رنگ کا زرقون پایا جاتا ہے
اور نیلا رنگ کا زرقون بھی دستیاب ہے
اور کچھ ملکوں میں پیلے رنگ کا پتھر بھی پسند کیا جاتا ہے
اور نارنجی رنگ کا زرقون بھی مختلف مکوں میں پایا جاتا ہے
خاکساری اور بلوری رنگ کے زرقون بھی پائے جاتے ہیں