ہیرے کی بریسلٹ
تحریر عامر منان
ہیرے کا شفاف بلوری رنگ روشنی میں قوس و قزح کے رنگ دیتا ہے بہت سی قوموں میں ہیرے کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے.
- جیسے انگریزی میں ڈائمنڈ کہتے ہیں
- عربی اور فارسی میں ہیرے کو الماس کہتے ہیں
- سنسکرت میں ہیرے کو ہیرک کہتے ہیں
- اور اردو میں اس نایاب پتھر کو ہیرا کہتے ہیں
ہیرے کو دنیا کی سب سے زیادہ قیمتی اور نایاب شے مانا جاتا ہے یہ چمک دار پتھر بادشاہوں کے لباس اور تاج کی زینت بنتا رہا دنیا کی حسین ترین عورتیں ملکاؤں اور شہزادیوں کے زیورات اس ہیرے سے تیار کئے جاتے تھے اس لئے ہیرا شاہی پتھر کہلاتا ہے ہیرے کو عام طور پر بادشاہوں کے خزانے میں محفوظ کیا جاتا تھا یہ دنیا کا نہ صرف سب سے قیمتی بلکے سب سے پرانا اور قدیم پتھر ہے پرانی کتابوں میں آیا ہے کے ہیرا عیسیٰ الیھسلام کی پیدائش سے آٹھ ہزار سال پہلے دریافت ہوا تھا تاہم اس حقیقت پر اب تک پردہ پڑا ہوا ہے کے ہیرا کس قوم نے یا کس ملک نے دریافت کیا تھا اور ہم آپ کو آج ہیرے کی بریسلٹ پہنا رہے ہیں جو آپ کو بہت پسند آیگی کیوں کے ہم جانتے ہیں آپ کی پسند ہے خاص.
No comments:
Post a Comment